موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،نوجوان چل بسا

 موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،نوجوان چل بسا

پڈعیدن، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) پڈعیدن کے نواحی گاؤں صاحب خان وگن لنک روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل اور گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور ڈرائیور ساجن پریو کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی ۔ پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت 30 سالہ عارف وگن کے نام سے ہوئی۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق اکری تھانے کی حدود میں مہران ہائی وے پر آرارو اسٹاپ کے پاس دھند کے باعث دو مسافر گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اکری پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق میرواہ گورچانی سے ہے۔ علاوہ ازیں محراب پور میں مورو تھانے کی حدود ریشم گلی بازار میں گیس کے چولہے سے جھلس کر 6 سالہ لاریب شیخ زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل آفیسر کے مطابق لڑکی کا 70 فیصد جسم جھلس گیاہے ۔ محراب پور میں بچی،جامشورو میں اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث وین ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا،تاہم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ دوسری جانب جامشورو میں کوٹری ٹیلیگراف کے قریب اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث وین ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا،تاہم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں