سکھر:ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 سکھر:ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سکھر(آئی این پی)الیکشن کی آمد کیساتھ ہی پی پی نمائندگان کی عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرمیاں بڑھ گئیں۔سابق وفاقی وزیر نے میئر سکھر کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔۔

اور ٹھیکیدار و افسران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد کیساتھ ہی شہر میں جاری پرانی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور پی پی نمائندگان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کردیاگیا ہے ۔ گزشتہ روز پی پی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے ہمراہ ملٹری روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں