اسرائیلی مظالم کی بڑی وجہ مسلم اُمہ کی کمزوری ہے ،شیخ الجامعہ

 اسرائیلی مظالم کی بڑی وجہ مسلم اُمہ کی کمزوری ہے ،شیخ الجامعہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری مظالم کی بڑی وجہ مسلم اُمہ کی کمزوری ہے اورہم بحیثیت مسلم اُمہ فیل ہوئے ہیں ۔

مسلم اُمہ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز کی وجہ خاتم النبیین حضرت محمدؐ کی تعلیمات سے دوری ہے ،اگر قرآن کو سمجھنا ہے تو نبیؐ کی زندگی کو سامنے رکھناہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سالانہ قومی سیرت کانفرنس بعنوان:ریاست پاکستان کے مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہؐ کی روشنی میںکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ ہم اجتماعی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم مزید مسائل کا شکارہورہے ہیں،پاکستان میں سیاسی استحکام ،جمہوریت اور برداشت کا فقدان ہے اورملک سیاسی،معاشی اورسماجی مسائل سے دوچارہے ۔ہمیں سب سے پہلے اپنا احتساب کرناچاہیے کہ جس کو جومنصب ملا ہے کیا وہ اس سے انصاف کررہاہے ۔پاکستان میں انصاف کا فقدان ہے اورجن معاشروں میں انصاف کا فقدان ہوتاہے وہ بہت تیزی سے تنزلی کا شکارہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایجادات نہ ہونے کے برابر ہیں، سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ہم مغربی اقوام کے رحم وکرم پر ہیں۔سائنسی علوم اور ان کی تحقیقات نافذ کئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ۔سیکریٹری مذہبی امورحکومت سندھ منورعلی مہیسرنے کہا کہنبیؐکی حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں