فقیرا گوٹھ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

 فقیرا گوٹھ سے نوجوان کی  تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 پولیس کے مطابق مقتول لڑکے کی لاش فقیرا گوٹھ میں جھاڑیوں سے ملی، تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 18سے 20 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے ۔ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ۔ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں