موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے 4کارندے پکڑے گئے

موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے 4کارندے پکڑے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے چار کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 40کھلے ہوئے چیسیز، 2 موٹر سائیکلیں، پٹرول ٹنکی سمیت دیگر پارٹس برآمد کرلیے ۔

ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد چند گھنٹوں میں اسے پرزہ جات میں کھولنے کے ماہر ہیں جب کہ چوری کی موٹرسائیکل پرزہ جات میں فروخت کیا کرتے تھے ۔منگل کو ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ سرسید کی حدود سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں بغیر لاک اور لاکڈ موٹر سائیکل ٹارگٹ کرکے چوری کرتے تھے ۔ ملزمان کا ایک ساتھی پہلے سے گھروں مساجد اور دیگر جگہوں پر کھڑی موٹر سائیکل کی ریکی کرتا اور اپنے ساتھیوں کو نشاندہی کرتا تھا۔گرفتار ملزمان میں ایک اہم ملزم کا کباڑ کا کاروبار ہے جو چوری کی موٹرسائیکل کے پرزہ جات فروخت کرنے میں مدد کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز علی ، عالم زیب ، ذیشان اور جمعہ شاہ عرف جمعہ کباڑی کے ناموں سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 40 عدد کھلے ہوئے چیسیز، 2 عدد موٹر سائیکل، پٹرول ٹنکی سمیت دیگر پرزہ جات پولیس نے برآمد کئے ۔ برآمدہ موٹرسائیکل میں 1 عدد موٹر سائیکل گلشن اقبال تھانہ سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ نمبر 762/2023 درج ہے ۔گرفتار ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں