ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار دولہے کا والد زیر حراست

ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار دولہے کا والد زیر حراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دولہے کے والد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی لکھنؤ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے علاقے میں سرچ آپریشن کے احکامات جاری کیے ، سرچ آپریشن کے دوران شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد عزیر کو گرفتار کرکے لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں