میڈیسن مارکیٹ میں آتشزدگی،دوائیں جل گئیں

میڈیسن مارکیٹ میں آتشزدگی،دوائیں جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر میں میڈیسن مارکیٹ کی بالائی منزل پر لگی اگ پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی، آتشزدگی کے اس واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق میڈیسن مارکیٹ کی بالائی منزل پر ادویات کے گودام بنے ہوئے تھے ، جس میں اچانک آگ بھڑک ا ٹھی ، آگ کی اطلا ع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، میڈیسن مارکیٹ کی انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ کے اندر آگ بجھانے کے الات بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے آگ کو فوری طور پر پھیلنے سے روکا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں