منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث 7ملزمان گرفتار

منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث 7ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ اے پولیس کی چار مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں ،منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اور گٹکا فروشی میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی شناخت زوہیب خان اور اصغر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کے قبضے سے 630 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،جبکہ گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان کی شناخت قدیر خان، فضل شیر، حنیف، رضوان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام مضر صحت ماوا اور 85 عدد پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپانے والا ملزم گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی ۔ ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے خاتون کو قتل کرکے لاش ڈرم میں چھپا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں