رہائشی اسکیموں پرپٹرول پمپس،ہوٹلوں کیخلاف کارروائی

رہائشی اسکیموں پرپٹرول پمپس،ہوٹلوں کیخلاف کارروائی

کوٹری(نامہ نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے انڈس ہائی وے N55 کوٹری تا سہون روڈ پر رہائشی اسکیموں پرپٹرول پمپس اور ہوٹلوں کے خلاف اجازت نامہ نہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

جامشورو کی 17رہائشی اسکیموں پر 25پٹرول پمپس اور ہوٹلوں کے داخلی راستے بند کرنا شروع کردیے ۔ہیوی مشنری کے ذریعے آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی دادو مینٹی نینس یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید اخلاق حیدر شاہ کی سربراہی میں موٹر وے اور ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ N55 پر رہائشی اسکیموں پرپٹرول پمپس اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید اخلاق حیدر شاہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے N55 کوٹری سے وگن تک 281 کلو میٹر طویل شاہراہ ہے جس میں جامشورو کی حدود میں 17رہاشی اسکیمیں 25پٹرول پمپس فلنگ اسٹیشن ریسٹورینٹ کاروباری مراکز بغیر اجازت نامہ کے کام کررہے ہیں جنکو متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے مگر انہوں نے ادارے سے رجوع نہیں کیا جس پر آج سے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انکے داخلی راستوں کو بند کیا جارہا ہے جس کے لیے ہیوی مشینری موٹرے وے اورمقامی پولیس کی مدد بھی لی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کاسلسلہ ریونیو جمع ہونے تک جاری رہے گا ۔بعض مالکان نے کارروائی کے بعد رجوع کیا ہے جنکو چالان جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں