بلدیہ ،دو ٹریلرز میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

بلدیہ ،دو ٹریلرز میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اوربچوں سمیت12 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے بلدیہ 2 نمبررشید آباد کے قریب 2 ٹریلرمیں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت 38 سالہ عنایت اللہ اور مضروب کی شناخت 32 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی جو ڈرائیور بتائے جاتے ہیں۔ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا،جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔متوفی کی شناخت مجیدکے نام سے ہوئی،میمن گوٹھ کے علاقے سپرہائی وے دنبہ گوٹھ ندی پل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار30 سالہ منظور علی جاں بحق ہوگیاجو گڈاپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،لاش کارروائی کے بعد ورثائکے حوالے کردی گئی۔گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار پک اپ وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ایدھی رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا ۔ زخمیوں میں 40 سالہ فرحان ، 30 سالہ اکرم ، 20 سالہ بلاول ،35 سالہ میٹھل ، 7 سالہ عامر ، 8 سالہ کاجل ، 25 سالہ سونی ، 25 سالہ شاہینہ ، 60 سالہ غلام رسول ، 18 سالہ آصف ، اور 15 سالہ دلشاد شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں