پولیس کے گزشتہ ہفتے 15مقابلے ،14ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

پولیس کے گزشتہ ہفتے 15مقابلے ،14ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر میں پولیس کا لٹیروں کے خلاف کریک ڈاؤن،15 مقامات پر گزشتہ ہفتے پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ڈاکو مارا گیا،14 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ۔

پولیس نے ہتھیار، بھاری مقدار میں منشیات، چھینی اور چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔ چھاپوں اور کارروائیوں کے نتیجے میں 788ملزمان مجموعی طورپر گرفتار کئے گئے ۔ ترجمان کراچی پولیس نے 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے 15 مقامات پر پولیس مقابلے ہوئے پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا،14 زخمیوں سمیت پولیس مقابلے میں ملوث24ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ شہر بھر میں چھاپوں کے نتیجے میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث 788ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 35کلو سے زائد مختلف اقسام کی منشیات جن میں چرس، ہیروئن، آئس، کرسٹل اور شراب شامل ہیں ضبط کیں ۔ملزمان کے قبضے سے پولیس نے مختلف اقسا م کے 121ہتھیار ،54موٹرسائیکلیں اور 4گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتیں 82ہزار سے تجاوز کرجاچکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں