استحکام پاکستان پارٹی کا7جنوری کو سیاسی پاور شو کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی کا7جنوری کو سیاسی پاور شو کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں خواتین سیاسی کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)میں شمولیت کی تقریب میں صوبائی صدر محمود مولوی نے کہاہے کہ 7جنوری کونشترپارک میں جلسہ کریں گے۔۔۔

 اس جلسے میں جہانگیر ترین اور علیم خان اور عامر کیانی شرکت کریں گے ۔کراچی میں خواتین سیاسی کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں صوبائی صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی سمیت جنرل سیکریٹری سندھ علی جونیجو و دیگر موجود تھے ۔ شمولیت تقریب سے صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی پی پی میں شامل ہونے والی تمام خواتین کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے آٹھ فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کیلئے اجتماعی دعاکرانے کابھی اعلان کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سو یونٹ تک کے بجلی کے بل مفت کریں گے ،ہم محض دعوے اور کھوکھلے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ، عملی کام کرکے دکھاتے ہیں۔ہم خواتین کو باعزت روزگار فراہم کریں گے ، اپنے ورکرز کیلئے میڈیکل کی سہولت شروع کریں گے ، طلباء کو اسکالرشپ دی جائے گی۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے کہا کہ ہم صوبہ سندھ اور کراچی کو تعمیر و ترقی کی طرف لے جائیں گے ۔سینئر نائب صدر سندھ شیخ محمد فیروز نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں