گورنر ہاؤس سندھ کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

گورنر ہاؤس سندھ کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں یہاں کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔

 ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میرے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں،سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہاں آئندہ چند روز میں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جو وعدہ کسی اور پارٹی نے کیا تھا وہ میں نے پورا کر دکھایا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے لیے ورجینیا سے اساتذہ بھی کراچی آ چکے ہیں اور ایک دن میں 2 ہزار نوجوانوں کا ڈھائی گھنٹے کا آئی ٹی سیشن ہوگا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہر 15 دن بعد میرے بارے میں خبریں چلائی جاتی ہیں کہ گورنر سندھ آج جا رہا ہے یا کل جا رہا ہے ۔ میرے جانے کی خبریں چلانے کا مقصد فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں افواہیں پھیلانے والوں کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میرے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں۔ میں نے آدھی دنیا جنرل(ر)پرویز مشرف مرحوم کے ساتھ گھوم کر دیکھی۔ بطور گورنر میری تنخواہ سیلانی فاؤنڈیشن ا ور جے ڈی سی کو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں ایک سال چوہدری شجاعت کے گھر پر گزارا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں