معمر شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی کے علاقے لیاری جہان آباد قبرستان بسم اللہ ماربل کے قریب درخت سے لٹکتی ہوئی 60 سال نشے کے عادی شخص کی لاش ہفتے اور اتوار کی شب برآمد ہوئی،فوری طور لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔۔۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی ۔کلاکوٹ کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے سول اسپتال لایا گیا۔ رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 انیس سوئیٹ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔گزری کے علاقے گزری پی ایم ٹی کالونی فٹبال گرائونڈ کے قریب روڈسے نامعلوم 40 سے 45 سال شخص کی لاش ملی ۔