سرمد سندھی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، سید زین شاہ

 سرمد سندھی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، سید زین شاہ

کراچی(آن لائن) سندھ کے عظیم لوک فنکار سرمد سندھی کی 27 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے۔۔

 کہ سندھ اور سائیں جی ایم سید کے عاشق سرمد سندھی ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے لیکن وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، سرمد سندھی نے اپنی سریلی آواز کے ذریعے سندھ کی سر زمین کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ دکھی دلوں کی ترجمانی بھی کی، سرمد سندھی کے گائے ہوئے انقلابی گیت آج بھی جوش و خروش پیدا کرتے ہیں، سرمد سندھی سندھ کا سرمایہ تھے ، ان کے گانے سندھ کی خوشحالی اور محبت کی علامت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں