سیلانی ویلفیئر کے تحت ووکیشنل ٹریننگ کورس کیلئے ٹیسٹ کل ہوگا

سیلانی ویلفیئر کے تحت ووکیشنل  ٹریننگ کورس کیلئے ٹیسٹ کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے تحت ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کورس کے نئے بیچ کے لیے داخلہ ٹیسٹ اتوار (کل) کو صبح ساڑھے 9 بجے تا ایک بجے کے درمیان میجسٹک بینکویٹ ہال شارع فیصل( نزد لال قلعہ )میں ہوں گے ۔

 امیدواروں کی کم سے کم عمر16 سال اور تعلیم مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ میں کامیاب نوجوانوں کو موبائل فون مرمت، موٹر سائیکل مکینک ،لیپ ٹاپ ٹیکنیشن ،سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن ،آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال ،سولر پاور پلانٹس کی تنصیب اور ماڈرن اے سی ریفریجریشن کی مرمت اور انسٹالیشن کے کورسز میں داخلے دیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں