مٹھا سائیں ؒ کا 61واں عرس اختتام پذیر
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت محمد عبد الغفار المعروف پیر مٹھا سائیں نقشبندی ؒ کا 61 واں سالانہ دو روزہ عرس اختتام پذیر ہوگیا۔
عرس کے موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین پیر عبدالغفار جان نقشبندی نے ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام درود پاک پڑھنے والے پر اﷲ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام انبیاء کے وارث اور روشنی کے مینار کی مانند ہوتے ہیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ خلیل الرحمٰن غفاری نے کہا کہ زندگی کے قیمتی لمحات ذکر الٰہی میں گزاریں، اٹھتے ، بیٹھتے ذکر الٰہی کرتے رہیں۔