کنری:گٹر سے 2 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

کنری:گٹر سے 2 نوزائیدہ  بچوں کی لاشیں برآمد

کنری(نمائندہ دنیا) سمیع اللہ کالونی میں فائیو اسٹار اسکول کے قریب گٹر سے 2 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔۔

پولیس نے تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کرا دی۔ اہل محلہ نے لاشوں کو گٹر میں پڑا ہوا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کسی کنواری ماں نے اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے لاشیں پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر گٹر میں پھینکی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اس جرم میں شامل افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں