گنگا باگڑی زیادتی واقعہ:خاتون سمیت 5ملزموں کیخلاف مقدمہ

گنگا باگڑی زیادتی واقعہ:خاتون سمیت 5ملزموں کیخلاف مقدمہ

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)پولیس نے نوڈیرو کی رہائشی 16سالہ گنگا باگڑی سے مبینہ زیادتی میں ملوثٖ خاتون سمیت 5ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم ثنا ئاللہ کو گرفتارکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ زیادتی کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوڈیرو کے جوگی محلے کی رہائشی 16سالہ گنگا باگڑی سے سکھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رہنماؤں نے رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔خواتین رہنماؤں کے ہمراہ قانونی ٹیم بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر سندھ سوہائی آرگنائزیشن کی چیئر پرسن آشیایہ دہاریجو،ناری جمہوری محاذ کی شانل کھوسو نے متاثرہ لڑکی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کوافسوسناک قرار دیااور ہرممکن قانونی معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ آشیایہ دہاریجو، شانل کھوسو کامریڈ بختاور، کامریڈ فوزیہ سینگار، ایڈووکیٹ عبدالستار ودیگر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ فاطمہ پھرڑو کیس ہو یا دیگر واقعات ملوث ملزم ہمیشہ سزاؤں سے بچ نکلتے ہیں،عینی شاہد پر دباؤ ڈالتے ہوئے ملزموں کی سہولت کاری کی جاتی ہے ۔ ادھر پولیس نے گنگا باگڑی سے مبینہ زیادتی میں ملوث خاتون سمیت 5ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم ثنا ئاللہ کو گرفتارکرلیا جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی رہنماؤں سے ملاقات میں متاثرہ لڑکی کی والدہ پٹھانی باگڑی نے کہا کہ بچی کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہم شدید پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں