لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

لعل شہباز قلندرؒ کے عرس  کی تقریبات اختتام پذیر

سیہون شریف (نمائندہ دنیا ) سیہون شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 772 واں عرس ختم ہوگیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاھ نے مزار پر حاضری دیکر اختتامی تقریبات میں شرکت کی۔ شہباز آڈیٹوریم میں میوزیکل نائٹ کا پروگرام منعقد ہوا۔ عرس کے اختتام پر سندھ کی روایتی ثقافت ملاکھڑا کے بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں