گھوٹکی میں خسرے سے دو کمسن بہن بھائی چل بسے

 گھوٹکی میں خسرے سے دو کمسن بہن بھائی چل بسے

میرپورماتھیلو(نمائندہ دنیا)ضلع گھوٹکی میں خسرے کی وباء سے دو کمسن بہن بھائی چل بسے ۔واقعہ کے بعدمتاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں رحمت اللہ مہر میں خسرے کی وبا سے دو کمسن بہن بھائی جانبحق بحق ہوگئے ،متوفی بچوں میں دو سالہ ربنواز اور چار سالہ خالدہ شامل ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ گاؤں میں متعدد بچے بیماری میں مبتلا ہیں مگراس کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔ رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر الطاف سومرو کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل مذکورہ گاؤں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کی گئیں تھیں لیکن علاقہ مکینوں نے گھریلو ٹوٹکوں کو اہمیت دیتے ہوئے ویکسی نیشن کروانے سے انکار کردیا تھا۔ ڈی ایچ او کے مطابق ضلع میں 20سے زائد بچے وبا میں مبتلا ہیں جن کی ویکسی نیشن کردی گئی تھی جبکہ مزید بچوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے باعث بچوں میں نمونیہ جیسی علامات بھی پائی جارہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں