کمشنر کاضلع جنوبی میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس

کمشنر کاضلع جنوبی میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے عید کے تیسرے روز جمعہ کو جنوبی اور شرقی اضلاع کا دورہ کیا،صفائی کی صورتحال اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع جنوبی میں عملہ کی غیرحاضری اور بعض مقامات پر صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیا اور صفائی کانظام بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مانیٹرنگ کر نے اور صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پورٹل تک رسائی دی جائے گی تاکہ انہیں عملہ کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کرنے میں مدد ملے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ نگرانی کریں اور بہتری کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز علی شاہ نے صفائی کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے صفائی کے کام کی نگرانی کرنے اور بہتری کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضلع جنوبی میں 1200 خاکروب پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات ہے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث ان کی اکثریت غیر حاضر ہے ۔ کمشنر نے صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فوری عملہ کو طلب کر نے کی ہدایت دی کمشنرکراچی کی احکامات پر ان کے دورہ کے بعد 511 غیر حاضر خاکروب کو صفائی کے لیے طلب کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں