عید الفطر شہدا فلسطین کے نام کرتے ہیں ،حافظ نعیم

عید الفطر شہدا فلسطین کے نام کرتے ہیں ،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو ادارہ نورحق میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی،صوبائی اور کراچی کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی عید الفطر اہل غزہ و فلسطین کے شہداء کے نام کرتے ہیں۔80فیصد سے زائد غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے ۔اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے کیے کوئی تیار نہیں ہے ۔ہمیں اپنے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدامات کریں۔اقوام متحدہ میں قرارداد تو پاس ہوتی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے ۔ایسی صورتحال میں امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کرے ۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل غزہ و فلسطینیوں کے زخمی ہونے والوں کے لیے راستہ کھولا جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ رواں سال 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ کراچی کے عوام نہ کچے اور نہ ہی پکے کے ڈاکوؤں سے محفوظ ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلح اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے راست اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں