پولیس میں بھی ڈاکو بھرتی کر دیئے گئے ،حلیم عادل شیخ

پولیس میں بھی ڈاکو بھرتی کر دیئے گئے ،حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شہری تراب زاہدی اور میجر سعد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے حلیم عادل شیخ نے گلشن کے علاقے میں تراب زاہدی اور میجر سعد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت کراچی کو ڈکیتوں کے حوالے کر کے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ۔ پولیس، انتظامیہ اور سندھ حکومت خود ڈاکوؤں کی سرپرست بنی ہوئی ہے ۔ اگر یہ اسٹریٹ کرمنل پولیس کو بھتہ نہ دیں تو یہ روڈ پر نہیں چل سکتے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا نوجوانوں کا کیا قصور تھا جنہیں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا پولیس میں بھی ڈاکو بھرتی کر دیئے گئے ہیں 2024 میں جتنے بھی لوگوں کو شہید کیا گیا ان کے ورثا کی فوری مالی امداد کی جائے ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے ڈاکائوں نے عوام کو مینڈیٹ بھی چور کر کے کرپٹ، غلام سیاستدانوں کے حوالے کر دیا لیکن یہ ظلم کا دئور زیادہ نہیں چلے گا مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہم آج مقتولین کے ورثا سے فاتحہ کرنے آئے ہیں دیر نہیں اللہ تعالیٰ سب ظالموں سے حساب لیں گے ، چیف جسٹس کراچی میں قتل و غارت کا نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں