فنکار ہماری ثقافت کے سفیر ہیں، صوبائی وزیر

فنکار ہماری ثقافت کے سفیر ہیں، صوبائی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ فنکار ہماری ثقافت کے سفیر ہیں، فنکاروں کو درپیش مسائل سے واقف ہیں، جلد کیفے ثقافت اسٹوڈیو کا بھی آغاز کریں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں سندھ کے نامور فنکاروں، گلوکاروں و موسیقاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنامور گلوکار محمد علی شہکی، شمن علی میرالی، سلمان علوی، تاج مستانی، عبدالغفور، طفیل سنجرانی، ذوالفقار علی، احمد مغل، شہنیلا علی، اظہر حسین، ممتاز مولائی، استاد فرحان رئیس خان، اصغر کھوسو و کئی نامور فنکار موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں