قتل کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

قتل کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہری کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم جو ماچھی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہری کے قتل کے جرم میں ملزم جو ماچھی کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم جو ماچھی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم جو ماچھی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قراردیا ہے کہ استغاثہ نے اپنا الزام کسی شبہ کے بغیر ثابت کردیا، چشم دید گواہوں کی شہادت موجود ہے ۔ ملزم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ سیشن جج ٹھٹھہ نے ملزم جو ماچھی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں