ٹنڈو حیدر:4روز سے بجلی بند، خواتین ،بچے سڑکوں پر نکل آئے

ٹنڈو حیدر:4روز سے بجلی بند، خواتین ،بچے سڑکوں پر نکل آئے

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) ٹنڈو حیدر کے رہائشی چار روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئے اور ٹنڈو حیدر شیخ بھرکیو روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے چار گھنٹے طویل دھرنا دیا۔

 مظاہرین ایس ڈی اوحیسکو میران محمد شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوحیدر شہر کے رہائشی مرد و خواتین اور بچوں نے چار دن سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف ٹنڈوحیدر شیخ بھرکیو روڈ کو ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کردیااور ایس ڈی او حیسکو میران محمد شاہ کو ہٹا ؤ ، بجلی بحال کرو کے نعرے لگائے ۔ اس موقع مسماۃ زرینہ،مسماۃ ادیبہ اور دیگر رہائشیوں نے کہا کہ کرپٹ ایس ڈی او کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چار دن سے ٹنڈو حیدر شہر کی غیر اعلانیہ بجلی بند ہے ، جس کی وجہ سے گھروں میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مساجدمیں وضو کے لیے پانی تک ختم ہوچکا ہے ، چھوٹے بچے ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی جو یہاں کے رہائشیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی،ایکس ای این لطیف آباد اور حیسکو چیف سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لیکر ٹنڈوحیدر شہر کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بحال نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں