ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کچے میں پولیس چوکیوں کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کچے میں پولیس چوکیوں کا اچانک دورہ

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے ضلع شکارپور کے کچے کے علاقوں میں قائم پولیس چوکیوں بشمول شاہراہوں، داخلی اور خارجی روڈ پر قائم پولیس چوکیوں کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے تفصیلات معلوم کرکے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بہتر ڈیوٹی کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور اعزازات سے نوازا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ لاڑکانہ رینج میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس و رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے اور باقی مغویوں کو بھی جلد بازیاب کراکر جرائم پیشہ عناصر اور ان کے پشت پناہوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں