جامشورو :8سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل

جامشورو :8سالہ بچی  کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل

جامشورو (نمائندہ دنیا) عیدالفطر سے قبل کوٹری میں 8سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایس پی جامشورو طارق نواز نے بتایا کہ محمود شاہ کالونی میں عید سے قبل پراسرار طور پر لاپتا 8سالہ آسیہ کی لاش دوسرے روز غیر آباد مکان سے ملی تھی، پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم نوید مغل سونے کی بالیاں چھیننے کیلئے بچی کو اٹھا کر غیرآباد گھر میں لے گیا اور مزاحمت و شور شرابے پر قتل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں