پڈعیدن :3روز قبل لاپتا بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد

پڈعیدن :3روز قبل لاپتا بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) بھریا سٹی کی کلہوڑو کالونی سے 3 روز قبل لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش جوہڑ سے برآمدہوئی۔

فرزند کلہوڑو کی 3 سالہ بیٹی کرن گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک گم ہو گئی تھی، جس کی تلاش تین روز سے جاری تھی، بچی کے لاپتا ہونے کے خلاف ورثا نے بدھ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور اغوا کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد یا جنسی زیادتی کا کوئی نشان نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں