محراب پور :گزشتہ روز اغوا ہونیوالا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت بازیاب

محراب پور :گزشتہ روز اغوا ہونیوالا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت بازیاب

محراب پور (نمائندہ دنیا) پولیس نے گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت بازیاب کرا لیا۔

پپری پولیس تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے لوڑھائی شریف اسٹاپ سے گندم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سمیت اغوا ہونے والے ڈرائیور رستم چانڈیو کی بازیابی کے لئے ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کے ساتھ گندم بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بااثر افراد کے دباؤ کے باعث مغوی ڈرائیور کی بازیابی عمل میں آئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں