رینجرز،پولیس کی مشترکہ کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

رینجرز،پولیس کی مشترکہ کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سچل کٹ جمالی پل اور ٹول پلازہ کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ سچل کے علاقے سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ملزمان میں شاہد،محمد رضوان عرف وڈیرہ، سعید خان عرف تورے اور محمد عامر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی ٹول پلازہ انسپکٹر مبین فاضل شہید چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیا گیا۔علاوہ ازیں تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم عرفان اللہ ولد نور ولی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے پولیس مقابلے کا مفرور ملزم گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم بلال ولد محمد خان شاہراہِ نور جہاں کے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور تھا۔ملزم کا دوسرا ساتھی سراج عرف بونا پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ملزم اس سے قبل بھی گبول ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات اور نارتھ ناظم آباد سے منشیات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں