لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 11 افسران بحال کرنے کاحکم

لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 11 افسران بحال کرنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 11 افسران کو بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔

 سیکریٹری لوکل گونمنٹ بورڈ پیش ہوئے ۔ درخواستگزاروں کے وکیل عبد الحسیب جمالی نے موقف دیا کہ عدالت نے 2015 میں ملازمت سے نکالے گئے علی رضا سمیت 11 افسران کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے افسران کی بحالی کے ساتھ تمام واجبات اور پروموشن دینے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔ حکومت نے 2017کے حکم پر عمل نہیں کیا۔ توہین عدالت کی درخواست کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بیان دیا کہ عدالتی احکامات پر عملدآمد ہورہا ہے ۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ حکومت ہیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، عدالتی احکامات پرعمل کریں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام افسران کی بحالی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ اور ایڈہاک سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست پرحکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ موقف دیا کہ حکومت سندھ نے 2013 میں گریڈ ایک سے 18 کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون بنایا تھا۔ قانون بننے کے بعد7 ہزار ملازمین ابھی مستقل نہیں ہوئے تھے کہ قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں