شہری کو 4لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل موصول

شہری کو 4لاکھ سے زائد  کا کنڈے کا بل موصول

کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھے ؟ کے الیکٹرک نے 2018ئسے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے ۔بعدازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں