پولیس کی شریف آباد میں کارروائی،ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

پولیس کی شریف آباد میں کارروائی،ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تھانہ شریف آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق کارروائی لیاقت آباد نزد الاعظم اسکوائر پر کی گئی۔

کارروائی خفیہ اطلاع پر لوڈنگ پک اپ کو روک کر کی گئی جس میں نان کسٹم ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔پولیس نے 2 ملزمان کو موقع پر حراست میں لیا جن کی شناخت توصیف ولد وزیر گل اور محمد ادریس ولد حیات خان کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے پک اپ پر لوڈ نان کسٹم پیڈ 150 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں