ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں،پنشنرز فورم

ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں،پنشنرز فورم

کراچی (این این آئی) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیاہے کہ ای او بی آئی دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔

ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی محتسب کے نام کھلے خط میں تجویز کیا کہ تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواؤں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے دنیا بھر میں سینئر سٹیزنز کو احترام دیا جاتا ہے لیکن ای او بی آئی دفاتر میں یہ فضا مفقود ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں