عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا

عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا

کراچی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسٹیویٹا کے تعاون سے کراچی کے علاقے بفرزون میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عربی زبان سکھانے کا سینٹر قائم کردیا گیا ہے ۔

عربی زبان سینٹر کا افتتاح متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے لوگ عربی زبان کا کورس کر کے ملازمت کرنے یو اے ای جایا کرتے تھے لیکن پھر یہ سلسلہ کم ہوگیا۔اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گلف ممالک میں 70 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں، زبان کا مسئلہ لوگوں کے ساتھ تھا لوگ اپنا مسئلہ زبان کی واقفیت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز کو نہیں بتا سکتے تھے ۔بخیت عتیق الرومتی نے کہا کہ قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان یہاں سے عربی زبان سیکھ کر اچھا روزگار اپنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی۔ یہاں کے طلبا کو جلد یو اے ای کے ویزا سینٹر بھی بلایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں