ملک دشمن عناصر کاقلع قمع ناگزیرہوگیا،مہاجر موومنٹ

ملک دشمن عناصر کاقلع قمع ناگزیرہوگیا،مہاجر موومنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے مرکزی رہنما سید رفیع الدین فیصل نے جمعہ کی صبح لانڈھی میں غیر ملکیوں کی وین پر ہونے والے خودکش دھماکے پر گہرے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے۔۔

 رفیع الدین فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ہما رے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتی غیر ملکیوں پر حملوں کا مقصد ملک کو دنیا بھر میں بدنام اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں جن کا قلع قمع کرنا ناگزیر ہوچکا،کراچی ہویا کوئٹہ یا پشاور دہشت گردوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں کہی وہ مافیا کی شکل میں ہیں توکہی تاجرکا روپ دھارے ملک کو کمزور کررہے ہیں یا کچی آبادیوں میں رہتے ہوئے جرائم کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انکی نشاندہی کرکے قرار واقعی سز ادینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کا رروائی کو ناکام بنانے اورحملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکارہمارے اصل ہیرو ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں