25 ہائوسنگ سوسائٹز کے پرمٹ منسوخ

25  ہائوسنگ  سوسائٹز  کے  پرمٹ  منسوخ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )نے نادہندہ رہائشی وتجارتی پروجیکٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈیڑھ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط 25 ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پرائیوٹ پروجیکٹس کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور مجوزہ لے آؤٹ پلان منسوخ کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات لیاری نے اپنی اسکیم43 ہلکانی ٹاؤن شپ میں آؤٹر ڈیولپمنٹ چارجز کی عدم ادائیگی پر25 نادہندہ سوسائٹیز اور رہائشی وتجارتی پروجیکٹس جو تقریباً ڈیڑھ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر موجود ہیں ان تمام کے مجوزہ لے آؤٹ پلان اورڈیولپمنٹ پرمٹ منسوخ کردیے ہیں۔ان سوسائٹیز اور رہائشی و تجارتی پروجیکٹس میں 20 ایکڑسے زائد رقبے پر موجود گلشن امیر، 79 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم ناز ٹاؤن، 15 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم گلشن زینت، 28 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم ٹپال انرجی،7 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم المدینہ ٹاؤن،28 ایکڑسے زائد رقبے پر قائم گلشن نورین شامل ہیں۔62 ایکڑ رقبے پر قائم گلشن بدر،235 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم سلطانہ آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،75 ایکڑ رقبے پر قائم ناردرن اسٹار،40 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم البیرونی ٹاؤن، 76 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم سلطانہ آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا پرمٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔ان کے علاوہ 40 ایکڑرقبے پر قائم احسن سٹی، 60 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم جہان آباد ٹاؤن شپ، 17 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم گلشن عمران،102 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم مہران سٹی،77 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم اے ون سٹی،40 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم گلشن توحید،20 ایکڑرقبے پر قائم منور کنسٹرکشن کمپنی کی اراضی شامل ہیں۔14 ایکڑ سے زائد رقبے پر موجود سلمان شاکر کی اراضی، 25 ایکڑ،12 ایکڑ، 16 ایکڑ اور 4 ایکڑ کے ٹکڑوں پر موجود علی ڈریم سٹی، 28 ایکڑ پر قائم کنال ویو فیز II، اے ایس ایف کے 14،14 ایکڑ کے پانچ لے آؤٹ،14 ایکڑ سے زائدرقبے کا محمد شاہد بلڈر کا لے آؤٹ اور 91 ایکڑ رقبے کا سیدین ایسوسی ایٹس کا ڈیولپمنٹ پلان منسوخ کیا گیا ہے ۔ان کے علاوہ دیہہ جام چاکرو میں موجود اے ایس ایف کا 50 اور 39 ایکڑ کا مجوزہ لے آؤٹ پلان،سید عمار الدین کا پٹرول کا ایک ایکڑ رقبے کا پروپوز لے آؤٹ پلان،13 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم الصفاگارڈن،30 ایکڑ پر قائم الزینب کا مجوزہ لے آؤٹ پلان اور انعام اللہ نامی شخص کا 2 ایکڑ کا مجوزہ لے آؤٹ پلان اور ڈیولپمنٹ پرمنٹ منسوخ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار مذکورہ رہائشی و تجارتی پروجیکٹس کے بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو آؤٹر ڈیولپمنٹ چارجز کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم ادارے کو طے شدہ معاہدے کے تحت ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔دریں اثنا منسوخ شدہ پروجیکٹس کیخلاف انہدامی کارروائی کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں