شہداد پور:17 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

شہداد پور:17 سالہ  نوجوان نے خودکشی کرلی

شہداد پور (نمائندہ دنیا) گاؤں سارنگ زرداری میں بھائیوں میں معمولی بات پر جھگڑے کے بعد 17 سالہ ارشاد ولد سونو زرداری نے بندوق سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔

 مقصودو رند پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سمس اسپتال منتقل کر دی۔ ورثا کے مطابق ارشاد طالبعلم تھا، اسکول نہ جانے پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، غصے میں قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق ورثا واقعہ کو خودکشی قرار دے رہے ہیں ۔ قانونی کارروائی نہ کرانے پر لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں