پنگریو :گھر کی دیوار گرنے سے محنت کش جاں بحق

پنگریو :گھر کی دیوار گرنے  سے محنت کش جاں بحق

پنگریو (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے بلوچ چک میں 50 سالہ محنت کش قادربخش ملاح گھرکی دیوارگرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق 2022 کے سیلاب کے باعث علاقے میں متعدد کچے اورپکے گھر مسلسل پانی میں رہنے کے باعث خستہ حال ہو چکے ہیں۔۔

جن کے ہروقت گرنے کاخطرہ موجود رہتاہے ۔ خستہ حالی کی وجہ سے دیوارگرنے اور محنت کش کی جان جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں