حیدرآباد :بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،سیکڑوں کنکشن منقطع

حیدرآباد :بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،سیکڑوں کنکشن منقطع

حیدرآباد (نمائندہ دنیا) حیسکو ایکس ای این لطیف آباد ون فاروق تنیو کی سربراہی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ ذوہیب شیروانی، محبوب عباسی اور ان کی ٹیم نے عثمان شاہ،ٹنڈو حیدر اور گرد ونواح کے علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے۔

 سینکڑوں کنڈا کنکشن منقطع کرکے بجلی چوروں کے خلاف تھانوں پر لیٹر جمع کروائے اور عدم ادائیگی کی وجہ سے عثمان شاہ اور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کروادی۔اس موقع پر حیسکو اہلکار محبوب عباسی نے بتایا کہ یہ علاقے بجلی چوری میں ملوث اور نادہندگان ہیں جن پر ایکس ای این لطیف ون اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی سربراہی میں کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں