یواے ای کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی

یواے ای کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا۔

یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے ۔اس پیش رفت کے حوالے سے دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو اپنے نوٹس سے آگاہ کیا۔ پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلئے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے ۔خیال رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں