کمرہ عدالت میں شور پر چیف جسٹس برہم

 کمرہ عدالت میں شور پر  چیف جسٹس برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان پرمشتمل تین رکنی لارجر بینچ کے روبرو شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے موقع پرمیئر کراچی، ڈی جی ایس بی اے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین اور دیگر حکام پیش ہوئے ۔

 کمرہ عدالت وکلا اور درخواست گزار وں سے کھچاکچھ بھر گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا لوگ باہر نہیں جا سکتے ۔ کمرہ عدالت میں شور پر چیف جسٹس برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کون بات کر رہا ہے ، جو بات کر رہا ہے باہر جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں