عوام کو مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے ،پاسبان

عوام کو مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے ،پاسبان

کراچی(آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ جس طرح پورا شہر بند کیا جاسکتا ہے اسی طرح پورے شہر میں اسپرے بھی کیا جاسکتا ہے ۔ عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے ۔

شہر کی حالت کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے لئے نہ سندھ حکومت سنجیدہ ہے اورنہ ہی انتظامیہ۔ شہر میں صحت و صفائی کا فقدان ہے ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ گندے پانی کے اور سیوریج کے پانی کے جوہڑ موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد ملیریا اور ڈینگی کا شکار ہوکر اسپتال کا رخ کرر ہی ہے ۔صدیوں سے موجود بوسیدہ سیوریج سسٹم کی اوور ہالنگ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں