سواری کے معاملے پر جھگڑا، موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق

سواری کے معاملے پر جھگڑا، موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے بھریا روڈ ریلوے ٹیکسی اسٹینڈ پر سواری اٹھانے کے معاملے پر آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ز کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیاجس میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق سواری اٹھانے کے معاملے پر تلخ کلامی سے شروع ہونے والا جھگڑا ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا ،لڑائی کے دوران ڈنڈوں،اینٹوں اور پتھروں کے آزادانہ استعمال کے باعث تین افراد زخمی ہو ئے ، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت پکاچانگ کے رہائشی علی نواز چانگ کے نام سے ہوئی ہے ،جس کی لاش ضرروی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ پولیس کے مطابق چانڈیو اور چانگ برادری میں سواری اٹھانے کے معاملے پر لڑائی ہوئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں