پٹرول پمپ کی تعمیر کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

 پٹرول پمپ کی تعمیر کیخلاف  حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سپر ہائی وے کے 150 فٹ سروس روڈ پر پٹرول پمپ بنانے کیخلاف درخواست پر پٹرول پمپ کی تعمیر کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

ہفتے کے روز سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسٹے ختم نہیں کرسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں