شرجیل میمن کی میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات

شرجیل میمن کی میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ صحافی برادری کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے ، صحافیوں کی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل کے فوری حل کو ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان،ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں