آئی آئی چندریگرروڈکی فٹ پاتھ کی مرمت کی ہدایت

آئی آئی چندریگرروڈکی فٹ پاتھ کی مرمت کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہفتہ کو ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز علی شاہ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ افضال زیدی، میونسپل کمشنر ٹاؤن ایڈمنسٹریشن جنوبی نورحسین جوکھیو اور دیگر افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بتایا کہ شہر میں کچرا کنڈیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ابتدائی طورپر شہر کے مختلف علاقوں میں اسپتالوں، اسکولوں ، مساجد ، امام بارگاہون کے نزدیگ کچرا کنڈیاں ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔کمشنر نے آ ئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر مختلف شاہراہوں پر فٹ پاتھ میڈینرز اور گرین بیلٹ کی خراب حالت کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کو ہدایت کی کہ وہ آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ کی مرمت کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر اقدامات کریں ۔ فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمی آ ئی آئی چندریگر روڈ پر موجود فٹ پاتھ کی مرمت کے لئے ٹاؤن ایڈ منسٹریشن کو پیور اسٹون فراہم کر ے گی۔ کمشنر نے میونسپل کمشنر ٹاؤن ایڈ منسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ آئی آئی چندریگر روڈ پر جہاں جہاں بھی پیوراسٹون اور کرو اسٹون ٹوٹ گئے ہیں انہیں ٹھیک کریں اور ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کریں ۔ انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریشن جنوبی کو مختلف شاہراہوں پر گرین بیلٹ اور میڈینز کی دیکھ بھال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں