فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والاگرفتار

فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والاگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے فائرنگ کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پٹیل پاڑہ نیٹ یو دفتر کے قریب ہوائی فائرنگ سمیت اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے ۔

 پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے نہایت حکمتِ عملی سے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم احتشام عرف گلگتی ولد محمد ولی کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں